۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے کہا کہ دشمن نے ہمارے تعلیمی مراکز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں بھی دینی اور مذہبی تشخص کو نشانہ بنایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے صوبۂ بوشہر میں رہبرِ انقلابِ اسلامی کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے جہادِ تبیین کے عنوان سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کے دوران یہ بیان کرتے ہوئے کہ تعلیمی و تربیتی مراکز، تہذیب وتمدن نیز تعلیم و تربیت کیلئے سب سے اہم اور بنیادی حکمت عملی کا کردار ادا کرتے ہیں، کہا: سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مضبوط تعلیم و تربیت سائنسی مراکز کی بنیادوں میں تہذیب کی بنیادوں کو تشکیل دیتی ہے اور سائنسی شعبوں میں ہمیں رہبرِ معظّم انقلاب کے احکامات کی بنیاد پر قدم اٹھانا چاہیے۔

بوشہر ایران کے اِمام جمعہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علم و دانش کے شعبوں میں انسانی وسائل ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں، کہا کہ نئی تہذیب و تمدن کو وجود میں لانے کیلئے انسانی وسائل ملک کا سب سے اہم سرمایہ ہیں۔

صوبۂ بوشہر ایران میں نمائندہ ولی فقیہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ تعلیم و تربیت میں انسانی وسائل تہذیب پیدا کرنے کی سطح پر ہونے چاہئیں، کہا کہ تعلیم و تربیت نئی تہذیب کی تخلیق اور نئے عالمی نظام کی تشکیل میں مؤثر اور بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صفائی بوشہری نے مزید کہا: دشمن ہماری تعلیمی اور سائنسی پیداوار کو روکنا چاہتا ہے اور اپنے ہدف تک رسائی کے لئے اس نے ہمارے تعلیمی مراکز کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ سائنسی اور ثقافتی شعبوں میں دینی اور مذہبی تشخص کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دشمن اس مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام بھی ہوتا ہے تو بھی وہ تعلیم و تربیت میں ترقی کو روکنے کی پوری کوشش کرے گا۔

بوشہر کے امام جمعہ نے کہا کہ ہمیں سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے شعبوں میں خصوصی توجہ دینی چاہیئے اور انہیں نظر انداز کرنا بہت بڑی غلطی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .